کراچی(آئی این پی) پیپلزپارٹی کی پریس کانفرنس بدنظمی کا شکار ہوگئی ،صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے دائیں بائیں وہ لوگ ہیں جو متحدہ بانی کے ساتھ تھے،اس پر نبیل گبول آگ بگولہ ہوگئے اور صحافی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،بعد ازا ں نثار کھوڑو نے نبیل گبول کی جانب سے معذرت کرلی۔ بدھ کو پیپلزپارٹی کی پریس کانفرنس بدنظمی کا شکار ہوگئی۔پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا کہ عمران خان کے
ساتھ وہ لوگ ہیں ، جو مشرف اور آمروں کے ساتھ تھے۔ اس پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے دائیں بائیں بھی وہ لوگ ہیں جو متحدہ بانی کے ساتھ تھے،صحافی کے سوال پر نبیل گبول آگ بگولہ ہوگئے ،نبیل گبول نے صحافیوں سے بدتمیزی ک اور ان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،نثار کھوڑو نے نبیل گبول کی جانب سے معزرت کی لیکن نبیل گبول اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہے اور معزرت کرنے سے انکار کردیا۔