جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

فیصل آباد، لیگی رکن قومی اسمبلی میاں فاروق کے گھر ڈکیتی کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج

datetime 20  ستمبر‬‮  2017 |

فیصل آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں فاروق کے گھر ہونیوالی مبینہ ڈکیتی کا مقدمہ 15نامعلوم افرادکے خلاف درج کرلیا گیا۔ڈاکوؤں 8لاکھ 13ہزار روپے کی نقدی و پرائزبانڈز، 2کلاشنکوف و دیگر سامان لوٹ فرار ہوگئے جبکہ شہر اور گردونواح میں چوری ڈکیتی و راہزنی کی40سے زائد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی ،تیرہ موٹر سائیکلیں غائب تین گھروں سے قیمتی سامان چوری، تیرہ افراد سے

موبائل ونقدی چھین لے گئے پولیس ان وارداتوں کو کنٹرول کرنے ناکام ہوگئی ہے آن لائن کے مطابق ڈجکوٹ کے علاقہ میانی میں گزشتہ روز مبینہ15نامعلوم ڈاکو مسلم لیگ ن رکن قومی اسمبلی میاں فاروق کے گھر داخل ہوئے اور وہاں سے 8لاکھ 13ہزار روپے کی نقدی و پرائزبانڈز، 2کلاشنکوف و دیگر سامان لوٹ لیا۔ اس دوران میاں فاروق کے ملازمین اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم ڈاکوؤں نے 2ملازمین کو یرغمال بنا کر ان سے اسلحہ چھین لیااور فرارہو گئے۔ ڈکیتی کا مقدمہ تھانہ ڈجکوٹ پولیس نے درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔یہ رہے کہ چند ماہ قبل مسلم لیگ کے ایم این اے وفاقی وزیر مملکت حاجی اکرم انصاری کے گھر بھی ڈکیتی کی واردات ہوئی ،پولیس شہراور گرودنواح میں ہونے والی چوری ،ڈکیٹی کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں بری طر ح ناکا م ہوگئی ہے علاوہ شہر اور گردونواح میں چوری ڈکیتی و راہزنی کی40سے زائد وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم ‘وارداتوں میں تیرہ موٹر سائیکلیں غائب تین گھروں سے قیمتی سامان چوری تیرہ افراد سے موبائل ونقدی چھین لی گئی ‘پولیس نے دس وارداتیں بوگس قرار دیدیں ‘پولیس ذرائع کے مطابق سول لائن کے علاقہ جناح باغ میں بلال ‘مدینہ ٹاؤن میں عرفان ‘جھنگ بازار میں زاہد‘غلام محمد آباد عثمان غنی سے مہران‘ٹھیکریوالہ جھنگ روڈ پر نبیل ‘سٹی

جڑانوالہ میں مبشر‘سلطانہ چوک غلام محمد آباد میں ذوالفقار علی ‘ملت ٹاؤن میں شاکر‘بٹالہ کالونی میں عباس ‘سول لائن چناب کلب چوک سے جنید‘نشاط آباد میں اعجاز صدر کے علاقہ ‘230ر ب میں یاسین ‘صدر تاندلیانوالہ 426اڈا پر عثمان سے موبائل و نقدی چھین لیا گیا ‘شہباز شریف پارک سے نوید ‘قائم سائیں دربار سے جمیل ‘سمندری روڈ انڈر پاس سے شفیق ‘اسلامیہ پارک سے ساجد ‘شوگر موڑ سے اعجاز ‘طارق آباد

پھاٹک سے خورشید ‘عمر گارڈن سے طارق‘بٹالہ کالونی روڈ سے امان احمد ‘رضا آباد میں شرافت ‘آفیسر کالونی سے سلیمان ‘فاروق ٹاون سے امجد ‘بلال روڈ سے حذیفہ ‘آئیڈیل ٹاؤن سے اسد کی موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں ‘گڑھ فتح شاہ میں منظور کے گھر کی چھت پھاڑکر چور قیمتی سامان لے اڑے ‘عثمان آباد میں اکبر‘شمس آباد میں تیمور کے گھر کے تالے تور کر قیمتی سامان چوری ہوگیا‘ناصر نگر میں ذیشان کے گھر

سے نقدی پچاس ہزار و قیمتی سامان لے اڑے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…