بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار قومی اسمبلی کے اجلاس میں کس پر برس پڑے؟دبنگ خطاب

datetime 20  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ اور سینئر ن لیگی رہنما چوہدری نے رواں ماہ ہونے والی امریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ڈرون حملے ناقابل قبول اور ہماری ملکی خودمختاری کے سرار خلاف ہیں، تعجب تو اس بات پر ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے اس پر کوئی مذمت نہیں کی گئی۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ

چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ 15 ستمبر کو ہونے والے ڈرون حملے کی روایتی مذمت بھی نہیں کی گئی، پاکستان مخالف برکس اعلامیہ پر سفارت کاروں سے جواب طلبی ہونی چاہئے۔اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ ہمارے دوست کم، تنقید کرنے والے زیادہ ہیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دی ہیں، ڈرون حملے ناقابل قبول اور خودمختاری کیلئے چیلنج ہیں، 15 ستمبر کو ہونے والے ڈرون حملے کی روایتی مذمت بھی نہیں کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ برکس کانفرنس میں پاکستان کے خلاف قرارداد آئی، پاکستان مخالف برکس اعلامیہ پر سفارتکاروں سے جواب طلبی ہونی چاہئے، برکس اعلامیے کا ذمہ دار کون ہے؟۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت ایک سال سے برکس کی تیاری کر رہا تھا، برکس اعلامیہ ہماری ناکامی ہے، سفارت کاری 24 گھنٹے کا کام ہے، بھارت تیاری کرتا رہا، ہم سوئے رہے، ہمارے دوست کم اور دشمن زیادہ ہیں۔میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا روہنگیا کا مسئلہ انسانیت کیلئے شرمناک ہے، مسلمانوں کو جانوروں کی طرح ذبح کیا گیا، روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں میانمار حکومت شامل ہے، ایک قرار داد نہیں بلکہ عملی اقدامات بھی کرنا ہونگے، میانمار میں مظالم پر عالمی برادری خاموش بیٹھی ہے، دنیا مسلمانوں کے معاملات میں خاموش ہو جاتی ہے، او آئی سی بھی اگر نہیں جاگ رہی تو اسے ختم ہوجانا چاہیئے، روہنگیا مسلمانوں کے معاملے پر او آئی سی اجلاس بلایا جائے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…