جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

خورشید شاہ اور نوازشریف ایک جیسے،حکومت قائد حزب اختلاف کو نواز رہی ہے،عمران خان

datetime 20  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ خورشید شاہ اور نوازشریف ایک جیسے ہیں، حکومت قائد حزب اختلاف کو ترقیاتی فنڈز دے رہی ہے ، حکومت اور اپوزیشن کے ملاپ سے جمہوریت ختم ہوجاتی ہے ،میں ملک میں پیسہ واپس لے کر آیا ہوں ،کرپٹ ٹولے کو میری عزت کرنی چاہیے تھی لیکن مجھ سے حساب مانگا جا رہا ہے۔کراچی میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں خوش

ہوں کہ انہوں نے میرے اوپر ایفی ڈرین عباسی سے کیس کروایا ہے جو پانچ سو کلو گرام منشیات کے کیس میں پکڑا گیا ،میں اس لیے خوش ہوں کہ ایک آدمی جو باہر حلال کی کمائی کا پیسہ پاکستان لے کر آتا ہے ،ایسے لوگوں کے لیے ہاتھ اٹھا کردعائیں کرنی چاہیے اور انہیں خوش آمدید کہنا چاہیے کیونکہ پاکستان چل رہا ہے ،وہ لوگ جوتباہ کر رہے ہیں ،یہاں سے پیسہ چوری کر کے باہر لے جا کر محلات بنا رہے ہیں ،ان لوگوں کو ہم نے جیلوں میں ڈالنا ہے کیونکہ ان کی وجہ سے ملک قرضوں میں ڈوب رہا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ خورشید شاہ اور نواز شریف ایک ہی طرح کے ہیں ،کبھی کسی نے سنا ہے کہ حکومت قائد حزب اختلاف کو ترقیاتی فنڈز دے رہی ہے ،اپوزیشن اور حکومت ملی ہوئی ہیں جس سے جمہوریت ختم ہو جاتی ہے ۔عمران خان نے کہا کہ ہمار ی کوشش ہے کہ اصل اپوزیشن لیڈر آئے کیونکہ یہ تو ساتھ ملے ہوئے ہیں ،نو سال انہوں نے پاکستان کو لوٹا ہے ،اس عرصے میں پاکستانیوں پر قرضہ 35ہزار سے بڑھ کر 1لاکھ 20ہزار ہو گیا ،نیب اور الیکشن کمیشن کا سربراہ انہوں نے خود بنا یا اور اب الیکشن سے قبل عبوری حکومت بھی خود لے آئیں گے ،یہ تو ملے ہوئے ہیں ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اب تک کسی وزیراعظم نے بھی اپنا گھر ٹھیک کرنے کا ملک دشمن بیان نہیں دیا ، مریم نواز کھل کر فوج کیخلاف بول رہی ہے کوئی بھی ایسے ملک دشمن

بیان نہیں دیتا جس طرح مسلم لیگ (ن) دے رہی ہے ، نواز شریف بھی بانی ایم کیو ایم کی طرح لندن میں بیٹھ کر تقریر کرینگے ، نواز شریف نے اکاموں اور آصف زرداری نے لانچوں سے پیسہ ملک سے باہر بھجوایا نواز شریف اور خورشید شاہ دونوں ایک سکے کے دو رخ ہیں ، مک مکا سے نیب بنایا سارے ادارے تباہ کرکے اب فوج اور عدلیہ کے پیچھے لگ گئے ہیں، آرمی چیف نے واضح پیغام دیا ہے ہم جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں

اب مارشل لاء نہیں لگے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہم نے اپنی توجہ کرپشن کے گارڈ فادر نواز شریف پر رکھی ہوئی تھی جس نے تمام اداروں پر اپنے سربراہ بیٹھا کر ان کو مفلوج کررکھا تھا اور اس پر کوئی بھی ہاتھ ڈالنے والا نہیں تھا عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے چارٹر آف ڈیموکریسی کے نام پر مک مکا کیا اور ملک کو لوٹا نواز شریف نے اکاموں اور آصف زرداری نے لانچوں سے ملک کے باہر پیسے

بھجوائے پہلے ہر پاکستانی پر 35ہزار اور اب ہر پاکستانی پر ایک لاکھ بیس ہزار کا قرضہ ہے پورے ملک اور اس کے اداروں کو ان دونوں نے تباہ کردیا پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کے اراکین کو چاہیے کہ وہ اب نواز شریف اور آصف زرداری کا ساتھ نہ دیں کیونکہ اب صبح سے لیکر رات بارہ بجے تک تبصروں میں قوم کو تمام حقائق سے آگاہ کیاجاتا ہے اب قوم ان دونوں کرپٹ لیڈروں کو مزید برداشت نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ

سندھ کے پونے چار سو ارب روپے ترقیاتی فنڈز ہیں اور نوے ارب روپے لاڑکانہ کو ترقیاتی فنڈز کی مد میں دیئے گئے جو کہ فریال تالپور ہڑپ کرگئی آخر قوم کو بتایا جائے کے سندھ کا پونے چار سو ارب کا ترقیاتی فنڈز کہاں چلا گیا پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا ک اب قوم نے ملک کو کرپشن سے بچانا ہے تو پھر نواز شریف اور آصف زرداری کو شکست دینی ہوگی ۔ عمران خان نے کہا کہ اب سندھ پر مکمل توجہ مرکوز کرینگے اور

محرم الحرام کے بعد پورے سندھ میں جلسے کرکے عوام کو بیدار کرینگے اور ان کے اپنے حق کیلئے کھڑا کرینگے مزار قائد پر محرم کے بعد بہت بڑا جلسہ کرینگے ۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ جب پی ٹی آئی انصاف کیلئے سڑکوں پر نکلی تو کہا گیا کہ عدلیہ کے پاس جاؤ اور اب عدلیہ کے پاس گئے اور وہاں پرمیرٹ پر فیصلہ ہوا تو اب سازشوں کا نام دیا جارہا ہے سپریم کورٹ میں حنیف عباسی ایفی ڈرین میرے

خلاف کیس لیکر گیا ہے اس پر خوشی ہے کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ باہر کرکٹ کھیل کر ملک میں پیسہ لایا ہو اکاموں اور لانچوں سے ملک کا پیسہ باہر بھیج کر ملک کو مقروض نہیں کیا ہے نیب کے حوالے سے سوال پر چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ خورشید شاہ اور نواز شریف دونوں ایک جیسے ہیں دونوں نے مل کر چیئرمین نیب بنایا ہمیں غیر جانبدار اپوزیشن لیڈر چاہیے جو مک مکا نہ کرے عمران خان نے الیکشن کمیشن کے

حوالے سے کہا کہ آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کا سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے پاس اختیار ہے پھر الیکشن کمیشن کس بنیاد پر مجھے توہین عدالت کا نوٹس بھیج ر ہا ہے الیکشن کمیشن کو این اے 120 میں جو پیسہ چلایا گیا وہ تو نظر نہیں آیا جو کہ الیکشن کمیشن کا حق بھی بنتا تھا لیکن حقیقت میں الیکشن کمیشن پاکستانی ادارہ نہیں بلکہ آصف زرداری اور نواز شریف کی الیکشن کمیشن ہے عمران خان نے ایک اور سوال

کے جواب میں کہاکہ وزیراعظم نے نریندر مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیانوں کی پیروی کی ہے اب تک کسی وزیراعظم نے ایسا ملک دشمن بیان نہیں دیا جو پوری مسلم لیگ (ن) دے رہی ہے مریم صفدر تو کھل کر فوج کیخلاف بول رہی ہے جس سے ڈان لیکس کا معاملہ واضح ہوگیا ہے اب پی ایم ایل این سارے قومی ادارے تباہ کررہی ہے جو دو ادارے بچے ہیں اور ان کے کنٹرول میں نہیں، فوج اور عدلیہ کو تباہ کرنا چاہتے

ہیں اب ان کے پیچھے لگ گئے ہیں حالانکہ آرمی چیف نے بار بار کہا کہ ہم جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں اور سپریم کورٹ بھی بار بار پانامہ کے ثبوت ان سے مانگتی رہی ہے لیکن ان سے بڑا ملک کا کوئی بھی دشمن نہیں ہے پوری قوم فوج اور عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…