جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

نیب ریفرنس، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 8پر فرد جرم عائد،گواہان شہادتوں کیلئے طلب

datetime 19  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) احتساب عدالت نے سابق وزیرعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 8 افراد پر فرم جرم عائد کردی۔منگل کو قومی احتساب بیورو (نیب)نے راجہ پرویز اشرف سمیت 8 افراد کے خلاف 2016 میں ریفرنس دائر کیا تھا جس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف

سمیت 8 افراد پر فرد جرم عائد کردی ہے جب کہ راجہ پرویز اشرف کے علاوہ جن لوگوں پر فرد جرم عائد کی گئی ان میں محمد ابراہیم، حشمت علی کاظمی، طاہر بشارت چیمہ، ملک محمد رضی عباس، سلیم عارف، وزیر علی اور شاہد رفیع شامل ہیں۔عدالت نے گواہوں کو شہادتیں ریکارڈ کروانے کے لیے بھی طلب کرلیا ہے۔واضح رہے کہ راجہ پرویز اشرف پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں وزیراعظم تھے جنہیں یوسف رضا گیلانی کی سبکدوشی کے بعد

وزیراعظم بنایا گیا۔سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے گیپکو(گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی) اسکینڈل میں غیر قانونی بھرتی کرنے کا الزام ہے جس کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے 437 افراد کو میرٹ سے ہٹ کر بھرتی کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…