اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مغربی علاقوں کے خراب حالات کے ذمہ دار ضیا الحق اور پرویز مشرف ہیں، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی ہم سے زیادہ کرپٹ ہیں، احتساب کے نام پر شریف خاندان کی بہنوں، بیٹیوں کی تذلیل قبول نہیں، میری یا میرے گھر والوں
کی بیرون ملک کوئی جائیداد نکل آئے تو مجھے پھانسی دے دو،نوازشریف ووٹ کے تقدس کی بات اگر دوران اقتدار کرتے تو سیاسی جماعتیں ساتھ ہوتیں، بھارت ، افغانستان اور ایران سے ہمارے تعلقات خراب، خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی،ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نے نجی ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے کیا ہے۔اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں حالات خراب کے ذمہ دار پرویز مشرف اور ضیاء الحق ہیںتحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی حکومت ہماری حکومت سے زیادہ کرپٹ ہے کیونکہ ہماری حکومت کے ختم ہونے کے بعد مخالفین نے ہم پر کرپشن کے جھوٹے الزامات لگائے جبکہ ان کے دور حکومت میں ہی سکینڈل سامنے آ رہے ہیں ۔ احتساب کے نام پر پر شریف خاندان کی بہنوں اور بیٹیوں کو ذلیل کرنا مناسب نہیں ہے ،نوازشریف کی نااہلی میں غلطیاں نوازشریف کی بھی ہیں مگر ان کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول ہے ،اداروں سے محاذ آرائی نہ نوازشریف کے حق میں اور نہ ہی جمہوریت کے حق میں ہے ، نوازشریف ووٹ کے تقدس کی بات اگر دوران اقتدار کرتے تو سیاسی جماعتیں ساتھ ہوتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رت ، افغانستان اور ایران سے ہمارے تعلقات خراب ہیں، ہماری خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔