منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

فیس بک پر لڑکے لڑکیوں سے دوستی کرکے نشہ کا عادی بنانے والا گروہ گرفتار ،حیرت انگیز طریقہ کار سامنے آگیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) شہر کے پوش علاقوں میں فیس بک پر لڑکے لڑکیوں سے دوستی کرکے انہیں نشہ کا عادی بنانے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا۔کراچی میں درخشاں پولیس نے معصوم لڑکے لڑکیوں کی زندگی سے کھیلنے والے گروہ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے طلباء و طالبات کو آن لائن منشیات بیچنے والے 4 ملزمان گرفتار کرلیے۔درخشاں تھانے کے ایس ایچ او اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ ملزمان فیس بک اور سوشل میڈیا کے دیگر ذرائع کے ذریعے یہ گھناؤنا کام کرتے تھے، اور

نوجوانوں کو مہلک ترین نشہ آئس پاوڈر، کوکین اور چرس سپلائی کرتے تھے۔درخشاں پولیس کے مطابق منشیات فروشوں کا 8 افراد پر مشتمل گروپ ہے جس کے 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ 4 ملزمان مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزمان نے فیس بک پر لڑکیوں سے دوستی کر کے ان کو بھی نشے کا عادی بنایا، ملزمان پرائیویٹ پارٹیوں میں بھی مطلوبہ نشہ سپلائی کرتے تھے، پہلے معصوم لڑکے لڑکیوں کو مفت میں نشہ پلاتے پھر پیسوں کی ڈیمانڈ کی جاتی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…