منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرپٹ عناصر پہلے اداروں کو ماموں بناتے تھے اب چاچو بناتے ہیں، سندھ ہائیکورٹ

datetime 18  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی ) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے کہا ہے کہ بدعنوان عناصر پہلے اداروں کو ماموں بناتے تھے اور اب چاچو بناتے ہیں،محکمہ ہ آبپاشی میں بڑے پیمانے پرکرپشن کو کون روکے گا؟،ہر سال سیلاب سے لوگوں کے گھر اور فصلیں تباہ ہوجاتی ہیں۔ تفصیلات کے

مطابق سندھ ہائی کورٹ میںمحکمہ آبپاشی میں 7 ارب روپے کرپشن کے ملزمان پروجیکٹ ڈائریکٹر اشفاق نور میمن، ولی محمد نائچ اوردیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس احمد علی شیخ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کرپٹ عناصر پہلے اداروں کو ماموں بناتے تھے، اب چاچو بنادیتے ہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ 14-2013 میں روہڑی کینال میں متعدد بندوں کی تعمیر کے لیے رقم جاری کی گئی تاہم ملزمان نے روہڑی کینال کے بند تعمیر کرنے کے بجائے رقم ہڑپ کرلی، کرپشن میں پروجیکٹ ڈائریکٹر اشفاق نور میمن اور ولی محمد نائچ سمیت دیگر ملزمان ملوث ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کرپٹ عناصر پہلے اداروں کو ماموں بناتے تھے اب چاچو بنادیتے ہیں، ہر سال سیلاب سے لوگوں کے گھر اور فصلیں تباہ ہوجاتی ہیں، محکمہ آبپاشی میں اگر بڑے پیمانے پرکرپشن ہورہی ہے تو اسے کون روکے گا ؟۔ عدالت نے نیب سیمحکمہ آبپاشی میں کرپشن کی تحقیقات میں پیش

رفت کی رپورٹ طلب کرلی ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…