پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

حافظ سعید کی ملی مسلم لیگ کو این اے 120میں ن لیگ کے خلاف کس ادارےنے کھڑا کیا؟

datetime 18  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حلقہ این اے 120میں اسلامی جماعتوں کے امیدواروں نے جہاں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کو زچ کئے رکھا وہیں ان کے این اے 120کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا سب سے زیادہ نقصان پیپلزپارٹی اور کچھ تحریک انصاف کو بھی برداشت کرنا پڑا۔ ان مذہبی جماعتوں میں تحریک لبیک پاکستان کے نامزد امیدوار شیخ اظہر حسین قادری،

ملی مسلم لیگ کے شیخ محمد یعقوب بڑی جماعتوں کا ووٹ توڑنے میں کامیاب رہے جبکہ ملی مسلم لیگ کے قیام کے بعد پہلے الیکشن میں کارکردگی دیکھ کر بڑی جماعتوں کے امیدواروں کی سٹی گم ہو گئی ہے۔ ان مذہبی جماعتوں میں سے ایک مذہبی جماعت نے ممتاز قادری کی پھانسی کو بطور الیکشن سٹنٹ جبکہ دیگر کشمیر ، بھارت اور امریکہ کے حوالے سے خارجہ پالیسی کو بنیاد بناتی رہیں۔ نجی ٹی وی جاگ کے ایک ٹاک شو میں میزبان مشعل بخاری کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے معروف صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے 120میں اسلامی گروپوں کو کھڑا کیا گیا تھا جس پر پروگرام کی میزبان اور اینکر مشعل بخاری نے پروگرام میں شریک سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ سہیل وڑائچ کہہ رہے ہیں کہ حلقہ این اے 120میں اسلامی گروپوں کو کھڑا کیا گیا یہ تو وہی بات ہے جو مسلم لیگ ن کرتی رہی ہے سازشوں والی جس پر جواب دیتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ اصولی طور پر یہ سوال آپ کو سہیل وڑائچ سے ہی کرنا چاہئے تھا کیونکہ انہوں نے یہ بات کی ہے اور وہی اس کا بہتر جواب دے سکتے ہیںمگر میں آپ کو یہ بتاتا چلوں کہ میرے پروگرام کے دوران مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمائوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ان کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی۔

جن میں خواجہ آصف بھی شامل ہیں جو کہتے ہیں کہ عدلیہ اور فوج نے ہمارے خلاف کوئی سازش نہیں کی، پانامہ فیصلہ جو سپریم کورٹ نے دیا اس میں کوئی سازش نہیں، چوہدری نثار کا بھی یہی موقف ہے، شاہد خاقان عباسی بھی یہی کہتے ہیں اور اگر سہیل وڑائچ کے خیال میں ایسا ہوا ہے تو وہ بتا دیں کہ کس نے اسلامی گروپوں کو کھڑا کیا ۔جس پر سہیل وڑائچ نے حامد میر پر

چوٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب بطل حریت حامد میر صاحب یہ بتانے کو تیار نہیں ہیں کہ ان گروپس کو کس نے کھڑا کیا تو ہم تو بڑے ڈرپوک سے لوگ ہیں۔ جس پر حامد میر نے کہا کہ اب آپ بطل حریت کہہ کر مذاق کر رہے ہیں ، یہ بات تو آپ نے کہی کہ ان گروپس کو کسی نے کھڑا کیاتو اس کا جواب دینا بھی آپ کی ذمہ داری ہے۔ سہیل وڑائچ کا اسلامی گروپس کو کھڑا کرنے کے

حوالے سے مزید کہنا تھا کہ حافظ محمد سعید پاکستان کی ہر دلعزیز شخصیت ہیں ان کی پاکستان کے اندر فلاحی کاموں اور کشمیر کے ایشو پر خدمات ناقابل فراموش ہیں مگر اقوام متحدہ میں ان کے خلاف ایک قرارداد موجود ہے۔اور حافظ سعید کی زیر سرپرستی چلنے والی پہلی جماعتوں پر حکومت کی نگرانی بھی ہے اور ایسے موقع پر ملی مسلم لیگ کا بن جانا اور اس کا برسراقتدار آنا

حکومت کے بعض اداروں کے تحفظ کے بغیر ممکن نہیں وگرنہ وہ بظاہر اس طرح سے سیاست میں نہ آتے اور میں یہ حامد میر سے چھپ کرکہہ رہا ہوں جس پر ردعمل دیتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ ہیں اور ان کے بطل حریت ہونے پر بھی کسی کو شک نہیں جبکہ وفاق میں اب وزیر داخلہ احسن اقبال ہیں جن کے بطل حریت ہونے پر بھی کسی

کو شک نہیں پہلے یہ لوگ بتائیں کہ ان مذہبی جماعتوں کو کس نے کھڑا کیا تو پھر میں ناچیز بھی بتا دوں گا کہ ان جماعتوں کو کس نے کھڑا کیا۔ اس موقع پر حامد میر مشعل بخاری سے خفا نظر آئے اور انہوں مشعل بخاری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو پروگرام میں بلا کر اس طرح سے اس کی کریڈیبلٹی چیلنج کرنا اچھی بات نہیں ہوتی اور اگر سہیل وڑائچ نہیں بتا رہے تو

آپ رانا ثنا اللہ سے پوچھ لیں، اور اگر احسن اقبال بھی نہیں بول رہے تو میں ’’تو کون میں خواہ مخواہ‘‘کے مصداق حریت پسندی کا جھنڈا بلند کر کے کہوں کہ ’’اوہو !مسلم لیگ ن کے ساتھ بڑی زیادتی ہوئی ، اس کے خلاف مذہبی جماعتوں کو کھڑا کر دیا گیا‘‘۔ ن لیگ خود اس مسئلے پر کچھ نہیں بول رہی تو میں کیا کروں،اور اگر کوئی بتا رہا ہے کہ مذہبی جماعتوں کو کس نے کھڑا کیا

تو میں ان کی بات کو مانتے ہوئے ان سے اتفاق کر لوں گا، وہ نام تو لیں نا کہ کس نے ان مذہبی جماعتوں کو کھڑا کیا۔ انہوں نے اس حوالے سے مزید کیا کہا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…