منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کلثوم نواز سے اختلافات، چوہدری نثار کا دوٹوک موقف سامنے آگیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) بق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے ترجمان نے ایک اور خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک نجی ٹی وی کے اینکر نے بیگم کلثوم نواز کے منہ میں بات ڈال کر ایک انکشاف کیا ہے جو سراسر لغو ٗ بے بنیاد، شر انگیز اور سو فیصد جھوٹ ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ متعلقہ اینکر کو یہ بات 17سال بعد کیوں یاد آئیٗ اس سے زیادہ تشویش ناک بات یہ ہے کہ بیگم کلثوم نواز اس وقت بیمار ہیں

اور اس وقت اس حالت میں نہیں کہ اس خبر پر اظہارِ خیال کر سکیں ٗ انکو اس طرح اس حالت میں متنازعہ بنانا کسی صورت مناسب نہیں۔ واضح رہے کہ معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی پروگرام میں نواز شریف اور ان کے اہلخانہ اور چوہدری نثار کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے انکشاف تھا کہ نواز شریف کے باہر جانے کے بعد جب کلثوم نواز یہاں موومنٹ چلا رہی تھیں تو ماڈل ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ میں مجھ سمیت چار صحافی موجود تھے جہاں بیگم کلثوم نواز کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار ہمیں دھوکہ دے رہا ہے۔ دریں اثنا سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے ترجمان نے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ عجیب صورتحال ہے کہ ملک کے آرمی چیف یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم نے بہت قربانیاں دیں۔ دنیا کو اسکا اعتراف کرنا چاہیے اور اب دنیا کو ڈو مور کرنا چاہیے جبکہ ملک کے وزیرِ خارجہ اور وزیرِ داخلہ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کو ڈو مور کرنا چاہیے ٗدونوں حضرات ساڑھے چار سال سے وزیرِ ہیں۔ کیا انہوں نے کبھی کابینہ یا قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں یہ بات کہی؟ یاوزیر موصوف کو علم ہے کہ ان کے بیان کی ہندوستان میں کتنی پذیرائی اور تشہیر ہوئی اور اسے ہندوستان کے اس بے بنیاد موقف کی تصدیق کے طور پر پیش کیا گیا کہ سارا مسئلہ پاکستان میں ہے۔قومی سلامتی کے حوالے سے بڑی کامیابیوں کے باوجود یقیناًاب بھی کچھ کمزوریاں اور کوتاہیاں ہیں ٗ انکو مشاورت، محنت اور اتفاق سے حل کرنا چاہیے ٗبیانات کے ذریعے دنیا کے سامنے تماشہ نہیں لگانا چاہیے جس سے ہمارے دشمن فائدہ اٹھا سکیں۔ قومی سلامتی کے ایشوز حساس مسئلے ہیں ان پر لب کشائی سے پہلے ملکی مفاد کو ملحوظِ خاطر رکھنا ضروری ہے۔

ترجمان نے کہاکہ بدقسمتی سے یہ بات بھی حقیقت ہے کہ ایسے بیانات کا بنیادی مقصد پاکستان کے حساس اداروں پر بالواسطہ اور پاکستان فوج کو نشانہ بنانا ہوتا ہے۔ اگر ایسا ہے تو انسان میں یہ اخلاقی جرات ہونی چاہیے کہ وہ پہیلیوں کی بجائے صاف صاف بات کرے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…