جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

محنت سے ترک زبان سیکھیں کیونکہ محنت ہی کامیابی کا راستہ ہے،شہبازشریف کی طلبا کو نصیحت

datetime 16  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ میں سے ہر طالب علم پاکستان کا سفیر ہے۔ آپ اپنے عمل اور محنت سے ثابت کریں کہ پاکستانی بہترین قوم ہیں۔آپ نے اپنے طرز عمل سے ملک و قوم کا نام روشن کرنا ہے۔ محنت سے ترک زبان سیکھیں کیونکہ محنت ہی کامیابی کا راستہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب شریف نے استنبول میں پاکستانی طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت مزید طلبا و طالبات کو ترک زبان سکھانے کیلئے ترکی بھیجے گی۔

آپ کی طرح ان طلبا و طالبات کے تمام اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔ اس موقع پر طلبا نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف اور پنجاب حکومت کے شکرگزار ہیں۔وزیراعلیٰ کی ذاتی دلچسپی کے باعث ہمیں ترک زبان سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ترکی میں جہاں بھی جاتے ہیں، محبت کے مظاہرے دیکھنے میں آتے ہیں۔ ہم آپ کے فراہم کئے گئے موقع کا بہترین فائدہ اٹھائیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی قونصلیٹ ڈاکٹر یوسف جنید نے کہا کہ ترک زبان سیکھنے والے بچوں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ طلبا و طالبات کو آئندہ بھی سہولتوں کی فراہمی جاری رہے گی۔ ڈاکٹر یوسف جنیدترکی میں پاکستان کے سفیر سائرس سجاد قاضی (Mr.Syrus Sajjad Qazi) بھی اس موقع پر موجود تھے۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت کے ترکش زبان سکالرشپ پروگرام کے تحت پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 30 طلبا و طالبات کا وفد ترکی کی معروف یونیورسٹی آف استنبول میں ترک زبان سیکھ رہا ہے۔ان طلبا و طالبات کے ترک زبان سیکھنے کے تمام اخراجات پنجاب حکومت نے برداشت کئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…