اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے ساتھیوں نے مریم نواز کی لاہور حلقہ این اے 120 کی انتخابی مہم میں حمایت نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے، اس طرح اب کلثوم نواز کو ووٹ حاصل کرنے میں نا کامی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا حلقے میں کام
نہ کروانے، ان کی ناقص کارکردگی اور مریم نواز کی غلط پالیسیوں کی وجہ سیکلثوم نواز کو ووٹ کم پڑ سکتے ہیں، اس کے علاوہ وہاں کے ایک کونسلر جو حمزہ شہباز کے بہت قریبی ہیں، انہوں نے بھی حمایت نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ حلقہ این اے 120کے میئر اور ڈپٹی میئر بھی مریم نواز کے ساتھ مکمل تعاون نہیں کر رہے ہیں مگر یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں گے یا پھر کسی اور جماعت کو ووٹ دیں گے۔