اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کو بھارت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اتفاق، آئندہ اجلاسوں میں عسکری قیادت کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان میں بھارتی عمل دخل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اتفاق کیا گیا ہے کہ پاکستان افغانستان کو
بھارت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتا۔ کمیٹی اجلاس میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ افغانستان بارے امریکی پالیسی کے بعد چین اور ایران کا ردعمل پاکستان کیلئے حوصلہ افزا ہے۔ کمیٹی رکن اور پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے امریکی سے امداد نہ لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف تو بیان بازی اور دوسری جانب کشکول ایک ساتھ نہیں چل سکتے یہ سلسلہ ختم کرنا ہو گا ۔