بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اہم ملک میں پاکستانی سفارت خانے کے اہلکار کی پاکستانی خواتین سے مبینہ زیادتی،افسوسناک انکشافات

datetime 13  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) تھائی لینڈ میں قائم پاکستانی سفارت خانے کا اہلکار مبینہ طورپر پاکستانی خواتین کو جنسی طور ہراساں کرنے میں مصروف ہے۔ خاتون کی تحریری شکایت پر اہلکار کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ،دوسری جانب ترجمان وزارت خارجہ اس واقعے سے بے خبر نکلے ۔ذرائع کے مطابق بنکاک میں قائم پاکستانی سفارت خانے کا اہلکار مبینہ طورپر خوبصورت پاکستانی لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے

میں مصروف عمل ، سینئر حکام شکایت درج میں گریزاں ، ذرائع کے مطابق تھائی لینڈ میں قائم پاکستانی سفارت خانے میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سروس پر تعینات اہلکار مسٹر ایاز خوبصورت پاکستانی لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کررہا ہے۔ تھائی لینڈ سے 23سالہ پاکستانی لڑکی مہرور اسحاق نے آن لائن کو بتایا کہ وہ اپنے پاسپورٹ کی تجدید کیلئے سفارت خانے گئی تو وہاں موجود ایاز نامی اہلکار نے انہیں دفتری اوقات کے بعد ملنے پر اصرار کرتا رہا ۔ پھرایک روز کسی ریسٹورنٹ پر فارم پر کرنے کے بہانے بلایا اور ورغلاء کر ایک فلیٹ میں لے گیا اور دست درازی کی کوشش کی اور انکار کرنے پر اسکا پاسپورٹ کینسل کرنے دھمکیاں دی۔ نشے میں چور ایاز نے مہرور سے مبینہ طور زیادتی کی کوشش کی مگروہ جان چھڑا کر بھاگنے میں کامیاب ہوگئی۔29مئی کو مہرور نے پاکستانی سفارتخانے میں جنسی ہراساں کرنے کی تحریری درخواست دی اور حکام نے اسکی شکایت درج کرلی، مبینہ طور پر مہرور اسحق کی شکایت پر مسٹر ایاز کے خلاف انکوائری جاری ہے۔ اس سلسلے میںآئن لائن نے ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ متعلقہ حکام تک اسکی تفصیلات معلوم کرینگے۔ واضع رہے کہ ایسا ہی ایک واقع ٹورنٹو کینڈا میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں پیش آیا تھا مگر کوئی خاطر خواں کاروائی نہیں ہوسکی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…