اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ضیا الحق ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی نہیں دینا چاہتے تھے ، بھٹو نے مری میں بیٹھ کر کہا کہ میں ضیا الحق کی مونچھوں کے تسمے بنائوں گا جس کے بعد ضیا الحق نے تشویش میں مبتلا ہو کر بھٹو کو پھانسی دینے کا فیصلہ کیا، سینئر صحافی و تجزیہ کار شاہد مسعود کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے
ہوئے کہا ہے کہ ضیا الحق کے مارشل لا لگانے کے بعد بھٹو نے جلوس نکالا اور مری میں ایک جگہ بیٹھ کر کہا کہ اس کو الیکشن کرانے دو پھر میں ضیا الھق کی مونچھوں کے تسمے بنائوں گا ۔ذوالفقار علی بھٹو کی یہ بات اور عزائم جب ضیا الحق تک پہنچے تو وہ سخت تشویش میں مبتلا ہو گئے اور اسی موقع پر کسی نے ضیا الحق کو کہا کہ سر یہ تو ایک قبر اور دو مردے ہیں ، اس بات پر ضیا الحق نے ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دینے کا فیصلہ کیا۔