منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’حلقہ این اے 120‘‘شیر جیتے گا، بلا ٹوٹے گا

datetime 12  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حلقہ این اے 120میں ووٹ شیر کو پڑے گا، پاکستان کے معروف صحافیوں کی روگرام میں گفتگو، حیرت انگیز دعویٰ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے معروف صحافیوں ، کالم نگاروں نے حیرت انگیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے شک عوام کو ن لیگ سے شکایات ہیںاس کے باوجود حلقہ این اے 120میں

ووٹ شیر کو پڑے گا ۔سینئر کالم نگار و تجزیہ نگار ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ شریف خاندان ترس کا جذبہ پیدا کرنے میں بڑی مہارت رکھتا ہے اور یہ ہمیشہ مظلوم بن جاتے ہیں ، ن لیگ والے نوکریاں دے سکتے ہیں ، وعدے کر سکتے ہیں اور مالی فائدے بھی پہنچا سکتے ہیں ۔ معروف دفاعی تجزیہ کار اور پاکستانی سیاست پر گہری نظر رکھنے والے حسن عسکری کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے 120میں ن لیگ کو ووٹ پڑنے کا امکان زیادہ ہے اور اس کی وجہ مسلم لیگ ن نے پنجاب میں فائدہ اٹھانے والوں کا ایک نظام پیدا کیا ہے جن میں ٹھیکیدار سے لیکر درمیانے درجے کے دکاندار تک شامل ہیں ۔ اسی طرح لوگوں کے میٹر لگوانے سے لیکر دیگر چھوٹے موٹے کاموں تک کیلئے ایسے افراد عوام سے پیسے لیکر اداروں سے ان کے کام کراتے ہیں اور اگر مسلم لیگ ن ہارتی ہے تو پیسے لیکر لوگوں کے کام کرانیوالا پورا طبقہ فارغ ہوجائیگا۔معروف کالم نگار ایاز امیر کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار چہرے سے شہید نظر آتے ہیں ۔ معروف صحافی سلمان غنی کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے 120میں لوگوں کوشکایات بھی بہت ہیں، لیکن وہ ووٹ شیر کو دینگے ،میں نے خود وہاں جاکردیکھا ہے لوگ کہتے ہیں جوبھی ہے ہم نے ووٹ پھربھی شیرکو دینا ہے ، لیکن پارٹی میں موجود اختلافات مہم پر اثر انداز ہو رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…