لاہور ( این این آئی )پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے بننے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے ممبران سے عدالتی تحفظ واپس لینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔بیرسٹر ظفراللہ کی طرف سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ پر مشتمل پانچ رکنی بنچ نے پانامہ فیصلے میں جے آئی ٹی ممبران کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے ان کے خلاف کسی قسم کی کاروائی سے قبل مانیٹرنگ جج سے اجازت لینا ضروری قرار دیا ہے
جبکہ دوسری جے آئی ٹی ممبر عرفان منگی کے خلاف سپریم کورٹ میں کرپشن کا کیس زیر سماعت ہے،عرفان منگی ڈی جی نیب بلوچستان کے عہدے پر فائز ہیں، ظفر حجازی کے خلاف بھی جعلسازی کا مقدمہ درج ہے، لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ جے آئی ٹی ممبران کو سپریم کورٹ کی جانب سے دیا جانے والا تحفظ واپس لیا جائے۔