لاہور (آن لائن) ممتاز سماجی رہنما حافظ خالد ولید نے مریم نواز کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم کے دوران بھارتی جاسوس و دہشت گرد کلبھوشن یادیو کا نام لے دیں اور ہندوستانی دہشت گردی کی مذمت کریں تو وہ انہیں ایک لاکھ روپے انعام دیں گے۔ باغ منشی لدھا میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے120سے امیدوار محمد یعقوب شیخ کے انتخابی جلسہ سے خطاب کے دوران
انہوں نے کہاکہ جس طرح سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف نے کلبھوشن یادیو کا نام نہیں لیا اسی طرح مریم نواز بھی بھی کلبھوشن یادیو کی دہشت گردی کی مذمت نہیں کریں گی۔حافظ خالد ولید نے کہاکہ اگر وہ حالیہ انتخابی مہم میں کلبھوشن یادیو نیٹ ورک اور ان کی دہشت گردی کی مذمت کریں تو ایک لاکھ روپے نقد انعام دیں گے۔