منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میں زندہ ہوں مگر ۔۔! اقرار الحسن کا ایک اور پیغام سامنے آگیا،تشویشناک انکشافات

datetime 10  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) معروف ٹی وی اینکر اقرار الحسن نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنے انتقال کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کی دعائیں میرے ساتھ ہیں اور میں ٹھیک ہوں، انہوں نے اپنے بارے میں پھیلنے والے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی مشکل حالات ہیں قوم میرے لئے دعا کرے، انہوں نے کہا کہ ہم نے یہاں اب تک جتنا کام کیا ہے وہ بہت ہے انہوں نے کہا کہ یہاں کے حالات ٹھیک نہیں

لوگوں کے گھر جلائے جارہے ہیں اور وہ بنگلہ دیش جانے پر مجبور ہیں واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں آرہی تھیں کہ اقرارالحسن روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو دنیا کے سامنے لانے کے لئے ان دنوں میانمار گئے ہوئے ہیں اور یہ بتایا جا رہا ہے کہ وہ جس علاقے میں موجود تھے وہاں حالات کافی کشیدہ ہیں اور مختلف ذرائع نے ان کی جاں بحق ہونے کی خبریں بھی دی ہیں۔ تاہم پاکستان میں ان کے خاندان والوں نے اس خبر پر کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کی بہادر شاہ ظفر کے مزار کے باہر لی گئی تصویر کافی شیئر ہورہی ہے۔ دوسری جانب اقرارالحسن کی ایک تصویر فیس بک پر شیئر ہوئی ہے جس کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ یہ میری زندگی کی سب سے مشکل ڈیوٹی ہے کیونکہ میں گزشتہ تین دن سے سو نہیں سکا اور حالت سفر میں ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ قوم کی دعائیں میرے ساتھ ہیں اور میں ٹھیک ہوں، انہوں نے اپنے بارے میں پھیلنے والے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی مشکل حالات ہیں قوم میرے لئے دعا کرے اس موقع پر اقرارالحسن کے چاہنے والوں نے ان کے لئے نیک خواہشات کے ساتھ ان کی باحفاظت وطن واپسی کی دعا کی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…