اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مشہور و معروف ٹی وی اینکرپرسن اقرار الحسن کے بارے میں بری خبر آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق اقرارالحسن روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو دنیا کے سامنے لانے کے لئے ان دنوں میانمار گئے ہوئے ہیں اور یہ بتایا جا رہا ہے کہ وہ جس علاقے میں موجود تھے وہاں حالات کافی کشیدہ ہیں اور مختلف ذرائع نے ان کی جاں بحق ہونے کی خبریں بھی دی ہیں۔ تاہم پاکستان میں ان کے خاندان والوں نے اس خبر پر کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ان کی بہادر شاہ ظفر کے مزار کے باہر لی گئی تصویر کافی شیئر ہورہی ہے۔ دوسری جانب اقرارالحسن کی ایک تصویر فیس بک پر شیئر ہوئی ہے جس کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ یہ میری زندگی کی سب سے مشکل ڈیوٹی ہے کیونکہ میں گزشتہ تین دن سے سو نہیں سکا اور حالت سفر میں ہوں۔ اس موقع پر اقرارالحسن کے چاہنے والوں نے ان کے لئے نیک خواہشات کے ساتھ ان کی باحفاظت وطن واپسی کی دعا کی ہے۔ دریں اثنا نجی ٹی وی بول نیوز کے اینکرپرسن عامر لیاقت اور وقار ذکاء کے بارے میں یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ وہ میانمار امیگریشن حکام کی حراست میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی بول نیوز کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت میانمار میں ہیں جس کی تصدیق انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کر کے دی مگر اس ویڈیو پیغام کے بعد سے ان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں امیگریشن حکام نے گرفتار کر لیا ہو گا کیونکہ میانمار حکومت صحافیوں کو مسلمانوں کے علاقے تک جانے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے تاکہ اس کا مکروہ چہرہ میڈیا بے نقاب نہ کر سکے۔ دوسری طرف وقار ذکا کے بارے میں بھی سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ وہ بھی میانمار گئے ہیں تاہم ان کے بارے میں ابھی کچھ پتہ نہیں۔