جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

ق لیگ اور تحریک انصاف نے ہاتھ ملالیا،دھماکہ خیز اعلان

datetime 10  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف اور شہبازشریف دھاندلی سپیشلسٹ ہیں، این اے 120 کے الیکشن میں دھاندلی شہبازشریف اور ان کے ساتھیوں کو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں سزا سے نہیں بچا سکتی، میڈیا ان کی انتخابی دھاندلیاں اور ہتھکنڈے رکوانے کیلئے بے نقاب کرے، پاکستان مسلم لیگ این اے 120 میں سینیٹر کامل علی آغا کی قیادت میں پی ٹی آئی امیدوار یاسمین راشد کی حمایت میں بھرپور مہم چلائے گی

اور مسلم لیگی خواتین بھی بطور پولنگ ایجنٹ تعینات کی جائیں گی۔ وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر سابق گورنر چودھری سرور، میاں محمود الرشید، حامد معراج، میاں ماجد اور دیگر رہنماؤں پر مشتمل پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے وفد سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ باہمی بات چیت میں پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ ایم این اے، سینیٹر کامل علی آغا، مونس الٰہی، میاں منیر بھی شریک تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے یقین ظاہر کیا کہ شہبازشریف اور سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14 بے گناہوں کے قتل میں ملوث دیگر ملزم اللہ تعالیٰ کے حضور اور دنیا کی عدالت میں سزا سے نہیں بچ سکیں گے، ہماری عدالتوں نے تاریخ رقم کی ہے، جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ شائع ہو گی اور شریف برادران سمیت تمام ملزم کیفر کردار تک ضرور پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ پوری اپوزیشن مل کر ان کے امیدوار کی حمایت کرے۔ انہوں نے میڈیا سے بھی کہا کہ الیکشن ڈے پر باالخصوص میڈیا کا بڑا کردار ہوگا کیونکہ ن لیگ دھاندلی کی ماسٹر ہے، دھاندلی کے بغیر آج تک انہوں نے کوئی الیکشن نہیں جیتا، شہبازشریف نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر خود باقر نجفی کمیشن بنایا تھا اس کی رپورٹ اس لیے دبا رہے ہیں کہ انہیں پھانسی کا پھندا نظر آتا ہے اور 14 بیگناہ افراد کو قتل کرنے کے بعد اب خوفزدہ ہیں۔

چودھری سرور نے پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت پر چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور پاکستان مسلم لیگ سے دلی تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نے حلقہ این اے 122 میں بھی ہماری رہنمائی اور بھرپور حمایت کی تھی، این اے 120 میں کامل علی آغا کا بڑا اثر و رسوخ ہے اور ہم چودھری پرویزالٰہی کے ممنون ہیں کہ انہوں نے ہماری درخواست پر کامل علی آغا کو ہمارے لیے انتخابی سرگرمیاں ادا کرنے کیلئے کہا اور مسلم لیگ کی سمجھدار پولنگ ایجنٹ خواتین بھی ہماری نمائندگی کریں گی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ باقر نجفی کی رپورٹ فوری شائع کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ پری پول دھاندلی کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے، الیکشن کمیشن ہماری شکایات پر توجہ نہیں دے رہا، 30 ہزار ایسے ووٹ ہیں جن کی شناخت نہیں ہو رہی، ایک ہی بلڈنگ میں 6 پولنگ سٹیشن بنا دئیے گئے ہیں، ہم نے اس پر ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…