جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’مجھے نواز شریف کی نا اہلی کا اکتنے سال قبل پتہ چل گیا تھا؟‘‘ ایاز صادق کا حیران کن انکشاف

datetime 10  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکر سردار ایاز صادق نے لاہور کے علاقے رحمان پورہ میں سڑک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ الیکشن میں کئے گئے وعدے پورے کر دیئے، صرف سیوریج کا کام باقی ہے وہ بھی ٹھیک کر دیں گے،

بیگم کلثوم نواز الیکشن لڑیں گی اور جیتیں گی۔ نیب ریفرنسز پر ان کا کہنا تھا کہ ایک سال سے تشویش تھی کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ آئے گا، سپریم کورٹ کے فیصلے کو من و عن تسلیم کیا لیکن اس سے اتفاق نہیں کرتے، نیب کے ریفرنسز جے آئی ٹی رپورٹ پر بھیجے گئے، کیس ریویو کیا ہے امید ہے اچھے نتائج آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اداروں میں تصادم غیرمناسب ہے، ہماری خواہش ہے کہ کوئی ایسا اقدام نہ اٹھایا جائے جس سے ملک کو نقصان ہو۔دوسری جانب سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ نواز شریف سے زیادہ تر اختلافات پچھلےادوار میں پالیسی کی وجہ سےآئے، خاندانی پس منظر فوجی ہونے پر فخر ہے، سوشل نہیں ہوں اس لیے مخالفین مجھے مغرور کہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا، چوہدری نثار نے کہا کہ حکومت وقت نے میری بہت مخالفت کی لیکن میرےحلقے نے میرا بھرپور ساتھ دیا۔خود کو انتہائی گناہ گارانسان سمجھتا ہوں، دشمنی بھی لمبی نبھاتاہوں اور دوستی بھی، فوج سے ہماری کوئی لڑائی نہیں اور نواز شریف کی رخصتی میں بھی فوج کا کوئی کردار نہیں۔جب میں نے محسوس کیا کہ مجھےجان بوجھ کر مشاورت سے الگ رکھاجارہا ہے تو اس کا ذکر کابینہ میں کیا، بہت سی چیزوں کا پوسٹ مارٹم کیا لیکن نوازشریف سے اختلافات کا ذکر میں نے کبھی نہیں کیا۔میں سمجھتا ہوں کہ سچ بات کی جائے خوشامد نہیں، تلخ سے تلخ بات کی کبھی نوازشریف کےچہرے ناراضگی نہیں آئی، حالیہ 3 سے 4 سال کے دوران نوازشریف سے اختلافات آئے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…