ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

شریف فیملی کے بعد پانامہ میں شامل دیگر افراد بھی بُری طرح پھنس گئے،بڑے اقدام کا اعلان،کھلبلی مچ گئی

datetime 9  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان نے شریف فیملی کو منطقی انجام تک پہنچانے کے بعد پانامہ میں شامل دیگر افراد کے احتساب کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے مشرف دور میں این آر او جاری ہونے اور مرضی کی حکومت قائم کرنے کے لئے پیپلز پارٹی پیٹریاٹ بنانے کے بعد سے نیب مردہ ہو چکا ہے لاہور سے شروع ہونے والا احتساب مارچ 11ستمبر کی شام راولپنڈی پہنچے گا جہاں پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق بالا امتیاز احتساب اورمستقبل کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے

مارچ کے دوران 15مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ اور سٹیج سجائے جائیں گے جبکہ حتمی خطاب وارث خان راولپنڈی میں ہو گا ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے گزشتہ روز الاکرام بلڈنگ میں پریس کانفرنس کے دوران کیاانہوں نے کہا کہ ملک میں بے روزی گاری، غربت،لاقانونیت،دہشت گردی سمیت تمام برائیوں کی بنیاد کرپشن ہے،یہ کرپشن سرطان اور دیمک کی طرح ہماری ملکی آزادی، خودمختاری کو چاٹ رہی ہے ہم صرف شریف خاندان کا نہیں سب کا احتساب چاہتے ہیں400 ارب ڈالر لوٹ، دبئی پراپرٹی لیک میں بیرونی ملک پیسے منتقل کرنے، اربوں روپے قرضے معاف کرانے،150میگا سکینڈل کے کیسزپرقومی احتساب بیورو کاروائی کرے جماعت اسلامی دیگر لوگوں کے احتساب کے حوالے سے سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی اس کے حوالے سے قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی ہے جماعت اسلامی نے 2016میں کریشن فری تحریک شروع کی تھی احتساب مارچ اسی تحریک کا دوسرا مرحلہ ہے، ملک میں بے روزی گاری، غربت،قومی وحدت کو پارہ پار کیا گیا ان سب بیماریوں کی جڑ کریشن ہے،یہ کریشن سرطان اور دیمک کی طرح ہماری ملکی آزدی، خودمختاری،کو چاٹ رہی ہے،انہوں نے کہاکہ پانامہ لیک کے بعد ملک کی تمام سیاسی،مذہبی جماعتوں نے حکمران جماعت کو ٹی او آر بنانے کیلئے کہالیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا نواز شریف نے ضد کی اور وہ احتساب کیلئے تیار نہیں تھے

کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ انکیپاس مینڈیٹ ہے او روہ باختیار وزیراعظم ہیں کوئی ان سے حساب نہیں لے سکتا وہ غلط فہمی کا شکار رہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد انہوں نے جو ریلی نکالی اداروں کے درمیاں تصادم کو ہدف بنایا،لیکن مرکزی حکومت، صوبائی حکومت ور چوہدری نثار علی خان کے بیانات کے بعد وہ پارٹی میں بھی تنہا ہو کررہ گئے،جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ نوازشریف خاندان کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کا بھی احتساب کیا جائے جن کے نام پانامہ لیک میں شامل ہیں،

جنہوں نے 400 ارب ڈالر بیرونی ملک منتقل کیے، قرضے معاف کرائے، قومی احتساب بیور رکے پاس جو 150کیسز زیر التواہیں ان پر کاروائی کی جائے، انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے عدالت سے رجوع کیا جس پر میاں نوازشریف نااہل ہوئے ان کے بعد جتنے لوگ پانامہ لیک میں ان کا احتساب شروع کیا بہت جلد جماعت اسلامی دیگر لوگوں کے احتساب کے حوالے سے سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی اس کے حوالے سے قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…