جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ کے اہم رہنما نے چوہدری نثار اور نوازشریف میں اختلافات کی تصدیق کردی،مریم نواز کے بارے میں اہم اعلان

datetime 8  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان نوازشریف کے وفا دار ساتھی ہیں ٗ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے ٗ بے نظیر بھٹو اور ذو الفقار علی بھٹو کی جمہوریت کیلئے بہت قربانیاں ہیں ٗ انکارنہیں کیا جاسکتا۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ نیب کے قانون کے مطابق سب سے پہلے شکایت موصول ہوتی ہے پھر شکایت کا جائزہ لیا جاتا ہے ،

پھر سمجھتے ہیں کہ شکایت ٹھیک ہے تو انکوائری کی جاتی ہے اور جب سمجھتے ہیں کہ شکایت تحقیقات کے قابل ہے تب جاکر اس پر عمل درآمد کا فیصلہ ہوتا ہے ۔ مگر ہمارے ساتھ ایسا نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ اب جب نیب میں ہمارے خلاف ریفرنس دائر کیے گے ہیں اورنیب کو اگلے چھے ماہ تک کا پابند بنایا گیا ہے اسکے بعد الیکشن ہونے ہیں اس تمام حسن اتفاق کو نظر میں رکھ کر ہم سمجھتے ہیں کے ہمارے ساتھ پہلے کی طرح اب بھی انصاف نہیں ہوگا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو اور ذولفقار علی بھٹوکی جمہورت کے لئے بہت قربانیاں ہیں ان سے انکار نہیں کیا جاسکتا مگر بے نظیر ماضی تھیں اب مستقبل مریم نواز شریف کی ہے انہوں نے کہا کہ جب سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو ملک بدر کیا گیا تھا تو اس وقت بھی مریم نواز شریف نے اپنی والدہ کے ساتھ ملکر جمہوریت کے لئے آمریت سے جنگ کی تھی اور آج بھی وہ جمہوریت کی بہتری کیلئے کردار ادا کر رہی ہیں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چودھری نثار علی خان میاں نواز شریف کے وفادار ساتھی ہیں اور اختلاف رائے ان سمیت سب کا بنیادی حق ہے اور اختلاف رائے پارٹی اور جمہوریت کے اندر حسن ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…