اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ شریف خاندان اوراسحاق ڈار کے خلاف تمام ریفرنسز منظور کرلئے گئے ہیں، احتساب عدالت نے کسی بھی ریفرنس کو واپس نہیں بھیجا۔ترجمان نیب نوازش علی نے نجی ٹی وی س گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہناکہ کسی ریفرنس کوقبول نہیں کیا گیا،محض قیاس آرائیاں ہیں ٗنیب نے چار ریفرنسز احتساب عدالت میں جمع کرائے ہیں اور تمام ریفرنسز کو قبول کرلیا گیا ۔ترجمان نیب نوازش علی نے کہا کہ احتساب عدالت میں ریفرنس دائرکیا گیا ٗ
انہوں نے کہا کہ اب معاملہ عدالت میں ہے، اس پرمزید بات نہیں کرسکتے۔واضح رہے کہ اس سے قبل اطلاعات آئی تھیں کہ احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے ابتدائی اسکروٹنی کے بعد نیب کی جانب شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز کو نامکمل قرار دیدیا۔یاد رہے کہ ایک روزقبل نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ روز 4 ریفرنسز کی منظوری دی تھی جن میں سے 3 ریفرنسز شریف خاندان اور ایک وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ہے۔