اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نوبل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی نے برطانوی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو برما میں ظلم کا شکار ہونےوالے مسلمانوں کی مدد کرنی چاہئے، انہوں نے کہا کہ بے گھر افراد کی تعداد لاکھوں میں پہنچ چکی ہے اب ہم اس پر خاموشی اختیار نہیں کر سکتے، انہوں نے کہا اگر کسی کی شہریت اور ملک میں رہنے کا حق مکمل طور پر رد کر دیا جائے
تو پھر یہ انسانی حقوق کا مسئلہ بن جاتا ہے، عالمی حکومتوں کو مداخلت کرنی چاہئے اور بے گھر افراد اور تشدد کا سامنا کرنے افراد کو فی الفور تحفظ فراہم کرنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ ہمیں اب جاگنا ہوگا کیونکہ گرما جو کچھ ہو رہا ہے اس سے تو انسانیت بھی شرما رہی ہے امید ہے کہ اس پر تمام ممالک بیٹھ کر اس مسئلے کا پائیدار حل نکالیں گے۔