ہفتہ‬‮ ، 29 جون‬‮ 2024 

نواز شریف کو فارغ نہیں کیا گیا، جے آئی ٹی کے متعلق کیپٹن صفدر کا حیرت انگیز بیان، تفصیلات جاری

datetime 7  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ 17ستمبر کو لاہور میں ہونے والا ضمنی الیکشن جے آئی ٹی کے خلاف ریفرنڈ م ہوگا ، نوازشریف کو فارغ نہیں کیاگیا بلکہ ووٹ کی عزت کو پامال اور ترقی کا راستہ روکا گیا ۔ ان خیالا ت کااظہارانہوں نے لیگی رہنما حامد محمود کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے ناشتہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو نواز شریف کے حق میں نعر ے لگاتے رہے ۔ کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ 17ستمبر کو لاہورکے لوگ شیر پر مہر لگا کر ثابت کردیں کہ نواز شریف آج بھی ان کے دلوں میں بستا ہے ۔ انہوں نے نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں اپنے لیڈر کے ساتھ سڑکوں پر نکلو میں ثابت کروں گا کہ آپ کا لیڈ رسچا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم 70سال ضائع کرچکے ہیں اور مزید 100سال ضائع نہیں کرناچاہتے ،ہم اپنے ملک کو ترقی کے راستے پر آگے لیکر جانا چاہتے ہیں اور یہ فریضہ کوئی اور نہیں نواز شریف ہی سر انجام دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئین توڑنے والا اس وقت ملک سے باہر باہر بیٹھا ہے جبکہ ملک کوترقی کی راہ پر گامزن کرنے والے نواز شریف کو نا اہل کر کے بھیج دیا گیا کیا یہ تضاد نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف پر کرپشن کا الزام لگایا تو ہمسایہ ملک چین نے اپنی وضاحت میں اس الزام کو یکسر مسترد کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں ترکی کی قیادت کو سلام پیش کرتا ہوں کہ جب بھی امت مسلمہ پر مشکل وقت آیا تو انہوں نے اپنا اہم کردار ادا کیا اور اس پر موثر آواز بلند کی ۔ برما میں اس وقت مسلمانوں پر بہت ظلم کئے جارہے ہیں اور اگر آزادی کے بارے پوچھنا ہے تو برما اورکشمیرکے مسلمانوں سے پوچھو کہ آزادی کیا نعمت ہے ۔

موضوعات:



کالم



سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی


میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…