اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بے نظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے کیخلاف سابق صدرآصف علی زرداری نے اپیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کیخلاف اپیل کا فیصلہ کرتے ہوئے قتل کی ذمہ داری سابق صدر پرویز مشرف پر عائد کر دی۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ حکومت سابق صدر پرویز مشرف کی تھی اس لئے بے نظیر بھٹو کی سکیورٹی کے ذمہ دار بھی پرویز
مشرف ہی تھے وہ مفرور ہیں اور وہ اس کیس کا اہم حصہ ہیں۔ دوسری طرف لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران سینئر وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بے نظیر بھٹو قتل کیسے فیصلے کیخلاف تین اپیلیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں سے ایک سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف ہو گی کیونکہ وہ بے نظیر بھٹو کی سکیورٹی کے حقیقی طور پر ذمہ دار تھے اور جائے حادثہ کو واقعہ کے فوراً بعد دھونا بھی اعلیٰ حکام کے حکم کے بغیر نہیں ہو سکتا تھا۔ سردار لطیف کھوسہ نے اس موقع پر سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار پر الزام لگایا کہ انہوں نے سابق صدر پرویز مشرف کو ملک سے بھگانے میں مدد دی اور ان کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کا حتمی فیصلہ سابق صدر آصف علی زرداری کی سربراہی میں بلاول ہاؤس میں کیا گیا جس میں بلاول بھٹو، لطیف کھوسہ اور اعتزاز احسن نے شرکت کی۔ جس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کیخلاف اپیل کا فیصلہ کرتے ہوئے قتل کی ذمہ داری سابق صدر پرویز مشرف پر عائد کر دی۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ حکومت سابق صدر پرویز مشرف کی تھی اس لئے بے نظیر بھٹو کی سکیورٹی کے ذمہ دار بھی پرویز مشرف ہی تھے