پشاور(این این آئی)پشاورکے علاقے تہکال کے رہائشیوں نے ڈینگی خاتمے کے لئے ایک بار پھر پنجاب حکومت سے مدد مانگ لی ،صوبائی محکمہ صحت اورانتظامیہ ڈینگی پرقابو پانے میں ناکام ہوچکے ہیں پشاور کے علاقے تہکال میں میڈیا سے گفتگو میں مکینوں کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ،محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ ڈینگی پر قابو پانے میں ناکام ہوچکے ہیں ،
جب سے پنجاب کی ٹیمیں واپس گئی ہیں ڈینگی مزید پھیل رہا ہے،علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ڈینگی سے اب تک کئی قیمتی جانیں ضایع ہوچکی ہیں،وزیراعلی کے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے امداد کے اعلانات صرف کاغذوں تک محدود ہیں،حکام صرف تصویریں کھچوانے آتے ہیں،علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا کہ تہکال کے علاقے کو آفت زدہ قرار دیا جائے ۔