منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاک بحریہ کادنیا کی بہترین سمندری افواج میں شمار ،پاکستان کی سمندروں کی پاسبان!

datetime 6  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی )پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی بحری فوج کی کارکردگی نمایاں رہی، آج پاک بحریہ کا شمار دنیا کی بہترین سمندری افواج میں ہوتا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق سطح آب یا زیر آب، فضا ہو یا ساحل،پاک نیوی پاکستان کی سمندروں کی پاسبان، شمالی بحیرہ عرب میں 2 لاکھ 40 ہزار مربع کلومیٹر پر مشتمل اکنامک زون اور مشرق میں سرکریک سے لے کر مغرب میں گواتر بے تک پھیلی ایک ہزار کلومیٹر طویل ساحلی پٹی کے دفاع اور قومی اثاثوں کی حفاظت کی ذمہ دار ہے۔پاک بحریہ کا سطح آب بیڑہ جدید فریگیٹس، تباہ کن ڈسٹرائرز، ہائی سپیڈ میزائل

کرافٹس، گن بوٹس اور مائن ہنٹرز پر مشتمل ہے۔فضائی بیڑے میں جدید میری ٹائم ائیر کرافٹس اور ہیلی کاپٹرز شامل ہیں۔ 2009 میں چین سے حاصل کئے گئے تین گھنٹوں کی مسلسل پرواز کرنے والے جدید اینٹی سب میرین ہیلی کاپٹرز بھی پاک نیوی کی قوت میں اضافے کا باعث بنے۔پاک بحریہ نے امریکا سے سات پی سی تھری اورین جہاز میں حاصل کئے ہیں، پاک بحریہ کی چوتھی جہت اسپیشل سروسز گروپ اور پاک میرینز ہیں۔جدید اسلحہ سے لیس پاک نیوی ایک جدید جنگی قوت بن چکی ہے جس کی نظریں صرف پاکستان کی سمندری سرحدوں پر ہی نہیں بلکہ پوری دنیا پر ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…