جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سی پیک منصوبہ در اصل کس کے دور میں بنا؟ نواز شریف کس طرح اس کا کریڈٹ لیتے رہے؟

datetime 5  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نوابشاہ میں سابق صدر آصف علی زرداری نے ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا نوازشریف کی حکومت کبھی نہیں آئی، ہمیشہ لائی گئی، سی پیک کا منصوبہ پیپلزپارٹی کے دور میں بنا، نواز شریف کریڈٹ نہ لیں، صرف دعوؤں سے حکومت نہیں کی جاتی۔ آصف زرداری نے اپنے خطاب میں کہا نواز شریف نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا، وہ اقتدار میں آکر سب بھول جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا عوام کی

جماعت صرف پیپلز پارٹی ہے، ہم نے اپنے دور میں روزگار کے دروازے کھول دیئے جس سے غربت میں کمی آئی۔ آصف زرداری نے دعویٰ کیا کہ 2018 میں حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی، عوام تیاری کریں۔قبل ازیں سابق صدر نے سینئر وزیر نثار کھوڑو، سندھ کے وزیر اطلاعات ناصرشاہ اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو میں کہا آئندہ الیکشن میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے، ہر حلقے میں ووٹ کی جنگ لڑیں گے۔ پیپلزپارٹی پارلیمینٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں اور اس سے پہلے مخالفین کو بڑے سرپرائز دیں گے۔ 2013 کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف سازش ہوئی۔ جمہوریت کی بقاء اور استحکام کے لیے انتخابی نتائج کو تسلیم کیا۔ سینئروزیر نثار کھوڑو نے بتایا کہ ملاقات میں سیاسی صورت حال، میڈیا میں پارٹی اور حکومت کی کارکردگی اجاگر کرنے اور آئندہ انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ انتخابات قریب ہیں۔ پیپلزپارٹی سندھ کی پارٹی نہیں بلکہ پورے ملک کی نمائندگی کرتی ہے۔ نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ ہم عوام کی طاقت سے آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کو ملک بھر میں کامیابی سے ہم کنار کریں گے۔ آصف علی زرداری سے سندھ کابینہ کے دیگر ارکان نے بھی ملاقات کی اور اپنے اپنے محکمے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…