لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے روہنگیا مسلمانوں پر بدترین ظلم وستم کی مذمرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میانمار میں مسلمانوں کا قتل منصوبہ بندی کے تحت کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے روہنگیا کے مسلمانوں پرظلم وستم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میانمار میں قتل عام اقلیتوں کی نسل کشی کی بدترین مثال ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میانمار میں منصوبہ بندی کے تحت مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری، مسلم دنیا مسئلے کے حل کے لیے میانمار کی
حکومت پر ڈباؤ ڈالے۔شہبازشریف نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی روکنےکے لیےکثیرالجہتی حکمت عملی کی ضرورت ہے جبکہ میانمارمیں صورت حال انسانی حقوق کی تنظیموں کےلیے بڑا ٹیسٹ کیس ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کی حالت زارعالمی برادری کے ضمیر کےلیے چیلنج ہے،نہتے انسانوں پرتشدد عالمی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔واضح رہے کہ میانمارکے لیے اقوام متحدہ کی نمائندہ خاص کا کہنا ہے کہ نوبل انعام یافتہ خاتون مسلم نسل کشی کی ذمہ دار کیا آنگ سان سوچی کوبے حسی کاانعام ملنا چاہیے؟۔