بینظیر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے نوابشاہ کی نشست سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔نواب شاہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے آئندہ انتخابات میں قومی اسمبلی کی
نشست کے لئے نواب شاہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی حکومت کبھی نہیں آئی، ہمیشہ لائی گئی ہے۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین اور جمہوریت کی بحالی کے لئے کردار ادا کیا ہے۔ نواز شریف سی پیک کا سہرا اپنے سر سجانے کی کوشش کرتے ہیں حالانکہ سی پیک کا منصوبہ پیپلزپارٹی کی وجہ سے پاکستان آیا تھا۔