لاہور(آن لائن)استنبول سے لاہورآنے والی ترکش ائیرویز کی ایک پرواز کے ایک ملازم نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترکی سے لاہور آنے والے ایک مسافر کی گمشدہ رقم اس کے حوالے کر دی بتایاگیا ہے وقار پراچہ نامی مسافر گزشتہ روز ترکش ائیرویز کی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچا جو 1770 یورو کرنسی پر مشتمل اپنی رقم جہاز کی سیٹ پر بھول گیا
تمام مسافروں کے جہاز سے اترنے کے بعد جب ائیرویز کے ملازم قمر ریاض نے جہاز کی صفائی کا کام شروع کیا تو مسافر وقار پراچہ کی سیٹ پر اسے غیر ملکی کرنسی ملی جسے قمر ریاض نے وقار پراچہ کے حوالے کر دیا مذکورہ غیر ملکی کرنسی کی مالیت پاکستانی روپوں میں ساڑھے تین لاکھ بنتی ہے کواس کے مالک کو واپس کرنے پر وقار پراچہ نے قمر ریاض کو دس ہزار روپے نقد انعام دیا۔