منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’بے نظیر بھٹو قتل کیس ‘‘ رہائی پانے والے 5افراد اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں؟تشویشناک خبر آگئی

datetime 1  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بینظیر بھٹو قتل کیس میں رہا ہونیوالے 5افراد 30دن کیلئے ادیالہ جیل میں نظر بند کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انتظامیہ نےبینظیر بھٹو قتل کیس میں رہائی پانے والے پانچوں افراد محمد رفاقت، حسنین گل، عبدالارشید، شیر زمان اور اعتزاز شاہ شامل ہیںکو 30دن کیلئے اڈیالہ جیل میں نظر بندکر دیا ہے۔ ان افراد کو نظر بند کرنے کے

احکامات پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی کی سفارشات کی روشنی میں جاری کئےگئے ہیں۔ سفارشات میں کہا گیا ہے کہ اگر یہ افراد رہا کر دیئے گئے تو ملک میں نقص امن کے خدشات بڑھ جائیں گے۔سفارشات میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ان افراد کی رہائی سے خود ان کی جان کو بھی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں ۔عدالتی فیصلے پر کارروائی کرتے ہوئے جیل انتظامیہ نے ان افراد کی رہائی کا عمل مکمل کر لیا تھا تاہم راولپنڈی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری احکامات کی روشنی میں انھیں جیل سے باہر نہیں جانے دیا گیا۔ایف آئی اے نے اس عدالتی فیصلے کو راولپنڈی ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کیلئے وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ مشاورت شروع کر دی ہے۔اس بات کا امکان ہے کہ عیدالاضحی کی سرکاری چھٹیوں اور اس فیصلے کی مصدقہ نقل کی وصولی کے بعد انسداد دہشت گردی کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا جائے گا۔پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی عدالتی فیصلے کو عدالت میںچیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بینظیر بھٹو کے قتل کا مقدمہ کار کی مدعیت میں درج کیا گیا تھاتاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کس حیثیت میں اس فیصلے کو چیلنج کرے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…