اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کو وزیر مملکت جبکہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن کو وفاقی وزیر کا درجہ دیدیا گیا،ماروی میمن کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جیسا پروٹوکول اور مراعات دی جائیں گی،کابینہ ڈویژن نے منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔روزنامہ اوصاف کی رپورٹ کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام
کی چیئرپرسن ماروی میمن کو وزیر مملکت جبکہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن کو وفاقی وزیر کا درجہ دیدیا گیاہےاور اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ماروی میمن کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جیسا پروٹوکول اور مراعات دی جائیں گی جبکہ مولانا فضل الرحمن کو وفاقی وزیر جیسی مراعات اور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔