اسلام آباد(آن لائن) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کو وزیر مملکت جبکہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن کو وفاقی وزیر کا درجہ دیدیا گیا ،ماروی میمن کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جیسا پروٹوکول اور مراعات دی جائیں گی ۔کابینہ ڈویژن نے منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا بطوروزیر مملکت کا عہدہ ختم کر دیا
ان کی جگہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن ماروی میمن کو وزیر مملکت عہدہ مل گیا ہے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن کو وفاقی وزیر کا عہدہ دے دیا گیا ہے جس کے مطابق مولانا فضل الرحمن کو بھی وفاقی وزیر جیسی مراعات اور سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ماروی میمن کو وزیرمملکت اور مولانا فضل الرحمان کو وفاقی وزیر کا درجہ دینے کی منظوری دے دی ۔