اسلام آباد(آن لائن)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے فنانس کے چیئرمین سلیم مانڈی والانے کہاہے کہ ملتان میٹروپراجیکٹ چھپ نہیں سکتا،آج نہیں توکل ساراریکارڈسامنے آجائے گا۔گزشتہ روزاپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایف بی آرحکام ہمیں ملتان میٹروپراجیکٹ کے بارے ریکارڈنہیں دے رہا،مختلف حیلے بہانے استعمال کئے جارہے ہیں ،اگرہمیں ریکارڈنہ دیاگیاتوعدالت سے رجوع کریں گے ۔
سلیم مانڈی والانے کہاکہ ملتان میٹروپراجیکٹ میں17ملین ڈالرکے کک بیکس لئے گئے ہیں اوراس میں سینیٹرکلثوم پروین اورمشاہداللہ کے نام آرہے ہیں ۔چین میں ایک جعلی کمپنی کھول کرفراڈکیاگیا،اورچین میں کرپشن کی سزاموت ہے ۔انہوں نے کہاکہ حیرت کی بات یہ ہے کہ کرپشن پرنکالے گئے میاں نوازشریف کوابھی تک وزیراعظم جیساپروٹوکول دیاجارہاہے ،اگرشاہدخاقان عباسی وزیراعظم ہیں تومیاں نوازشریف مغل شہنشاہ ہیں