جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

عبد الباسط کے الزامات پراعزازچوہدری کا ردعمل سامنے آگیا،مخالفت کی اصل وجہ بتادی

datetime 30  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے سابق ہائی کمشنر عبد الباسط کے خط پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالباسط ریٹائر ہو چکے لیکن حسد کاکوئی علاج نہیں۔امریکا میں پاکستانی سفیراعزازچوہدری نے بھارت میں سابق ہائی کمشنرعبدالباسط کے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عبدالباسط کی غلط فہمی ہے کہ وہ میری وجہ سے سیکرٹری خارجہ نہ بن سکے،

عبدالباسط ریٹائر ہو چکے مگر حسد کا کوئی علاج نہیں ٗ میں نے اپنی بہترین صلاحیتوں سے ملک کی خدمت کی جبکہ میں نے چار قل اورسورۃ فلق پڑھ کر ان کا خط نظر اندازکردیا۔اعزازچوہدری نے کہا کہ عبدالباسط سمجھنے میں ناکام رہے کہ زندگی کوشش اورقسمت کے ملاپ کا نام ہے، دوسرے پرکیچڑ اچھالنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوسکتا، زندگی نے جو ہمیں دیا اسے عاجزی سے قبول کر لینا چاہیے اور کئی ساتھیوں نے عبدالباسط کے ناروا رویہ کے خلاف اظہار افسوس کیا۔اعزازچودہری نے کہا کہ عبدالباسط ریٹائر ہو چکے لیکن حسد کاکوئی علاج نہیں عبدالباسط کا خط بدترین اورغیر واضح ہے، عبدالباسط کی غلط فہمی ہے کہ وہ میری وجہ سے سیکرٹری خارجہ نہ بن سکے، دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، عبدالباسط یہ سمجھنے میں ناکام رہے کہ زندگی کوشش اور قسمت کے ملاپ کا نام ہے عبدالباسط نے اب سوشل میڈیا کا سہارا لیا اس لئے خیالات سے آگاہ کرنا پڑا جبکہ میں نے اس خط پر کوئی ردعمل نہ دے کر معاملہ اللہ کے سپرد کردیاتھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزسابق ہائی کمشنرعبدالباسط کی جانب سے امریکا میں پاکستان کے سفیراعزازچوہدری کو لکھا گیا خط منظرعام پر آیا تھا جس میں انہوں نے اعزاز چوہدری کو ملک کا بدترین سیکرٹری خارجہ قرار دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…