ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خطاب کے دوران مریم نواز کے ساتھ کھڑی یہ لڑکی کون ہے؟ن لیگ نے کس کو میدان میں اتاردیا؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 30  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کا رویہ بالکل بھی تلخ نہیں ہے ، اگر وہ اتنی دیر چپ رہے ہیں اور اب بول رہے ہیں تو سننے کا حوصلہ رکھنا چاہیے ،ملک کی سمت درست کرنے کے لئے تلخ حقیقت بیان کرنی پڑتی ہے ، ان خیالات کا اظہار مریم نواز نے داتا دربار حاضری کے موقع پر

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مریم نواز نے دربار پر چادر چڑھائی اور اپنی والدہ کی جلد صحتیابی اور این اے 120کے ضمنی انتخاب میں کامیابی کیلئے دعا کی۔اس موقع پران کے ساتھ کھڑی لڑکی نے سب کو حیران کر دیا کہ وہ کون ہیں ؟ افواہیں چلتی رہیں کہ کہ ان کے ساتھ ساتھ ان کی بیٹی بھی ان کے قدم سے قدم ملا کر چل رہی ہے اور تصاویر میں دکھائی دینے والی لڑکی کوئی اور نہیں بلکہ مریم نواز کی چھوٹی بیٹی ’’ماہ نور صفدر‘‘ ہیں . الیکشن مہم کے دوران دیکھا گیا کہ وہ ہر جگہ اپنی والدہ مریم نوا زکیساتھ دیکھائی دے رہی ہیں .بعد ازاں معلوم ہوا کہ وہ لڑکی مریم نواز کی بیٹی ماہ نور صفدر نہیں ہیں بلکہ ان کی اسسٹنٹ ہیں جن کا نام ’’زوہا‘‘ ہے، اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین ،سیف الملوک کھوکھر، علی ایاز صادق سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں اتار چڑھا? آتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کی ذات پر کامل یقین ہے اور یہ وقت بھی گزر جائے گا اور اللہ تعالیٰ فتح عطا فرمائے گا۔ میں یہ نہیں کہوں گی کہ برا وقت ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے جس حال میں بھی رکھا بڑا چھا رکھا اور آئندہ بھی بہت اچھے کی امید ہے۔?

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…