لاہور،پشاور (این این آئی) پنجاب حکومت نے عید الاضحی پر 4چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم سے 04 ستمبر (جمعہ تا پیر ) تک عید کی تعطیلات ہوں گی۔ عید قربان پاکستان میں 2ستمبر بروز ( ہفتہ ) کو منائی جائے گی ۔دریں ا ثناء حکومت خیبر پختونخوا نے عید الاضحی کے مقدس تہوار کے موقع پر یکم ستمبرسے 4 ستمبر2017تک چار ایام (یعنی جمعہ،ہفتہ،اتوار اور پیر) تک کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ اس امر کااعلان محکمہ ایڈمنسٹریشن حکومت خیبر پختونخوا کے ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
دوسری طرف سوشل میڈیا پر قربانی کے جانور بھی شوشل ہونے لگے ۔عیدالاضحی پر لائے گئے قربانی کے جانور وں کے ساتھ بنائی گئی تصویریں ،ویڈیو ،سیلفیاں اور خریدے گئے جانوروں کی قیمتیں بھی باقاعدہ طور پر سوشل میڈیا پر آویزاں کی جارہی ہیں ۔قربانی کے لیے لائے گئے جانوروں کی تصویریں زیادہ تر بچوں کے ساتھ لی گئی ہیں اور قربانی کے جانوروں کی ریٹ بھی بڑھاچڑھا کر شوشل میڈیا پر اپ ڈیٹ کئے جارہے ہیں