لاہور ( این این آئی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے حوالے سے ریٹرننگ افسر کی ریکوزیشن الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئی ، ضمنی انتخابات کے لئے ساڑھے تین لاکھ بیلیٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے ریٹرننگ افسر کی ریکوزیشن الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئی ہے،
الیکشن کمیشن بیلٹ پیپرز کی چھپائی پولنگ ڈے سے دس روز قبل شروع کرائے گا۔ این اے 120 کے ضمنی الیکشن کے لئے ساڑھے تین لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے، بیلٹ پیپرز کی چھپائی میں تاخیر کا فیصلہ سکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن بیلٹ پیپرز کی چھپائی پولنگ ڈے سے دس روز قبل شروع کرائے گا این اے 120 میں ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہو گا، بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل فوج کی نگرانی میں ہوگی۔ لاہور کے حلقہ این اے 120میں ضمنی انتخاب کے موقع پر چار ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے،ایس پی سٹی نے متعلقہ افسران کو پولنگ اسٹیشنز کے سکیورٹی وزٹ کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق این اے 120میں ضمنی انتخابات کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کے حوالے سے ایس پی سٹی عادل میمن کی سربراہی میں پولیس کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں ایس پی سٹی آپریشنز عادل میمن نے متعلقہ ایس ایچ اوز کو پولنگ اسٹیشنز کے سکیورٹی وزٹ کی ہدایت کی اور الیکشن کمیشن کے عملے سے بھی مشاورت کرنے کا حکم جاری کردیا۔ الیکشن کے موقع پر چار ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ دوسری طرف الیکشن کمیشن نے لاہورکے این اے 120 ضمنی الیکشن کے لیے فوج کی تعیناتی کا حکم دے دیا ، اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے وزارت دفاع کو خط لکھ بھی لکھ دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے لاہورکے این اے 120 ضمنی الیکشن کے لیے فوج کی تعیناتی کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت دفاع کو خط لکھ کرفوج تعیناتی کی ہدایت کردی گئی ہے