اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

امریکہ کو نیا پیغام،تحریک انصاف نے حکومت کو قابل تحسین پیشکش کردی، عمران خان کل کیا کرینگے؟بڑا اعلان کردیا

datetime 29  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر امریکہ کی ساتھ ایشیا کے حوالے پالیسی پر ایک ہو کر امریکہ کو نیا پیغام دیناچاہیے ‘سرتاج عزیز پلاننگ کمیشن چلے گئے اب وزیر خارجہ کو فارن پالیسی سمجھنے میں وقت لگے گا‘ حسین حقانی کی اب کوئی سرکاری حیثیت نہیں ٗ عمران خان (کل) بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے ٗایک سفارت کار کا دوسرے کے بارے میں خط پڑھ کر افسوس ہوا۔

منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر‘ نفیسہ خٹک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مقصد افغانستان اور ساؤتھ ایشیا کی پالیسی پر امریکی صدر نے جو پالیسی بیان دیا ہے۔ وزیر خارجہ کے دورہ چین سمیت دوسرے ممالک کے دوروں سے قبل ایک نیا پیغام دینا ہے جس سے اظہار یکجہتی کیا جاسکے۔ ہمارے آپس کے سیاسی اختلافات ہوں سیاسی اختلافات سے بالاتر سوچ رکھتے ہوئے ہمیں قومی نکتہ نظر پیش کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ حکومت کی طرف سے قرارداد لائی جائے جس کو پارلیمنٹ کی تائید حاصل ہو۔ ایک زبان ہوکر امریکہ کی ساؤتھ ایشیا کے حوالے سے پالیسی پر جواب دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم خارجہ امور کے مشیر پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین بن گئے ہیں ان کی جگہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کو خارجہ پالیسی سمجھنے میں وقت لگے گا۔ اس حوالے سے قومی مفادات کے لئے وہ ایک دوسرے سے بھرپور طریقہ سے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حسین حقانی کی اب کوئی سرکاری حیثیت نہیں ہے۔ مجھے ان کا ٹی وی پر انٹرویو دیکھ کر بہت دکھا ہوا۔ حسین حقانی کا رویہ نامناسب ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان (آج) بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے

۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت میں تعینات سابق ہائی کمشنر عبدالباسط امریکا میں تعینات سفیر اعزاز چوہدری کو لکھتے ہیں کہ آپ بد ترین سفارت کار ہیں جبکہ دفتر خارجہ نے اب تک عبدالباسط کے خط کی تردید نہیں کی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پارلیمنٹ کو اہمیت نہ دینے سے ایسے واقعات ہوتے ہیں، یہ خط کیا دلی اور کابل نے نہیں دیکھا ہوگا ، یہ چھپا ہوا نہیں رہیگا اور اس خط کے بعد امریکا والے پاکستان کے سفارت کار کو کیا اہمیت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف سابق ہائی کمشنر عبدالباسط کے خط کے بارے میں ایوان کو آگاہ کریں کہ یہ کیا ہورہا ہے اور ایوان میں اس خط پر وضاحت لی جائیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…