کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)حالیہ مردم شماری کے بعد آنے والے نتائج کے بعد کراچی کی بڑی سیاسی پارٹی نے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ۔اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ پارٹی کے مطابق کراچی کی آبادی کم بتائی گئی ہے جب اصل میں کہیں زیادہ ہے ۔
تاہم ماہرین کیا کہتے ہیں ،کراچی اور لاہور کا موازنہ کرتے ہوئے ممبر سینس اینڈ سروے حبیب اللہ کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے عبوری نتائج میں کراچی کی آبادی اس وجہ سے کم لگ رہی ہے کہ اس میں دیہی اور شہری میں فرق ہے ،اگر شہری آبادی کو دیہی آبادی میں شامل کیا جائے توفرق واضح ہو جائے گا،جبکہ لاہور میں کوئی بھی دیہی علاقہ نہیں اسی وجہ سے اس کی آبادی زیادہ ہے۔ ممبر سینس اینڈ سروے حبیب اللہ کاکہنا تھا کہ دیہی آبادی گنی جائے تو کراچی کی آبادی بڑھ جائے گی،کراچی کے د یہی علاقے اب بھی دیہات میں ہی شمار ہوتے ہیں۔اس کے مقابل لاہورکا کوئی علاقہ دیہی نہیں،پورا ڈسٹرکٹ لاہورشہری علاقہ ہے،اسی وجہ سے اسکی آبادی زیادہ ظاہرہورہی ہے، لاہورکے تمام دیہی علاقوں کوپنجاب حکومت نے شہری علاقہ ڈکلیئرکردیاتھا۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ کراچی کے جن علاقوں کوشہری ڈکلیئرکیاہم نے اسکی آبادی بتائی، کراچی میں دیہی اورشہری علاقوں کی وجہ سے آبادی پرفرق پڑا ہے۔واضح رہے کہ آج جاری کردہ پاکستان کے دس بڑے شہروں میں آبادی کے لحاظ سے کراچی پہلے ، لاہور دوسرے اور فیصل آباد تیسرے نمبر پر ہے۔