کراچی(این این آئی)کراچی کی سیشن عدالت نے کار سرکار میں مداخلت اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اوررکن قومی اسمبلی عارف علوی پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے صدرعارف علوی پر فرد جرم عائد کر دی ہے ، ملزم کی جانب سے جرم سے انکارپر آئندہ سماعت پر گواہ طلب کر
لئے گئے ہیں۔عدالت نے عارف علوی کی عبوری ضانت میں توثیق بھی کردی گئی ، عدالت نے عارف علوی کی 10 ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کی تھی ، عارف علوی کے خلاف ساحل تھانہ میں مقدمہ درج ہے۔پی ٹی آئی رہنما عارف علوی اور دیگر پر کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن پر پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی پر مقدمہ قائم کیا گیا تھا۔