اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ضیاء الحق کے طیارے کو حادثہ پیش آیاتھا یا اسے مارگرایاگیا؟عرصے بعد حقیقت سامنے آگئی

datetime 27  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ض) کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ سیاسی یا نظریاتی طور پر جنرل ضیاء الحق کی شخصیت سے کتنا ہی اختلاف کیوں نہ کیا جائے لیکن ان کی ملک و قوم کیلئے کی جانے والی خدمات کو یاد رکھنا ہی پڑے گا،آج ملک اندرونی و بیرونی خطرات کا شکار ہے تو ایسے میں جنرل ضیاء الحق کی یاد شدت سے آتی ہے جو دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کی صلاحیت او رجرات رکھتے تھے۔

امریکہ اور پاکستان کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے ثابت ہوا کہ ضیاء الحق کے طیارے کو حادثہ پیش نہیں آیا بلکہ طیارے کو سبوتاژ کیا گیا ایک جریدے کو انٹر ویومیں اعجاز الحق نے کہا کہ آج ملک کو ضیاء الحق جیسی دور اندیش ،مخلص ، متحرک اور توانا قیادت کی ضرورت ہے ، ہمارے ہاں آپس کی نا اتفاقی ،چپقلش نے ملک کو کمزور کر کے رکھ دیا ہے ۔ ہماری قومی قیادت کوتاہ اندیش اور پیچیدگی کا شکار ہے ۔ انہوں نے آئین کے آرٹیکل 62،63اور نواز شریف کی نا اہلی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہاکہ فیصلے میں سقم پایاجاتا تھا تو نواز شریف کی ٹیم نظر ثانی کے لئے سپریم کورٹ گئی ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ نواز شریف پھر بحال ہوں گے ، البتہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی حتمی ہوگا۔ جہاں تک 62اور63کی بات ہے تو انہیں ختم نہیں کیا جا سکتا، پہلے حکومت نے 58ٹو بی ختم کی جو کہ مارشل لاء کی راہ میں رکاوٹ تھی اب آئین کی اسلامی شقوں کو ختم کرنے کی سازش ہو رہی ہے ۔ ان شقوں پر بحث ہو سکتی ہے لیکن انہیں ختم نہیں کیا جا سکتا اور ہم اس سازش کو کسی طور پر کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ اور پاکستان کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے ثابت ہوا کہ ضیاء الحق کے طیارے کو حادثہ پیش نہیں آیا بلکہ طیارے کو سبوتاژ کیا گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…