اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

فنڈز کیوں جاری نہیں کئے؟ن لیگ کے اہم رہنماؤں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرلی

datetime 26  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنیوٹ(آن لائن )ضلع کونسل کے منتخب چئیرمینوں نے مسلم لیگ ن کی پالیسوں اور چئیرمین ضلع کونسل کی جانب سے فنڈز جاری کرتے ہوئے نظر اندا زکئے جانے پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ضلع کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے یونین کونسل نمبر 39کے چئیرمین خاوار عباس سپراء کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد انہوں نے جلد بازی میں مسلم لیگ ن میں شمیولیت اختیار کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سوچ کر ن لیگ میں شمیولت اختیار کی تھی کی علاقہ میں ترقیاتی کام کروانے کے لیے ن لیگی چئیرمین سے فنڈز مل سکیں گے لیکن ضلع کونسل کے چئیرمین ثقلین سجنکا نے کذشتہ بجٹ اور اس بجٹ میں بھی مسلم لیگ ن کے چئیرمینوں کو فنڈز جاری کرتے ہوئے نظر انداز کیا ہے اور اپنے من پسند افراد کو فنڈز جاری کئے ہیں مسلم لیگ ن کی پالیسوں اور چئیرمین کے رویے سے دل برداشتہ ہو کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہو ں اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور چئیرمین یونین کونسل نمبر بائیس شہزاد خان بلوچ،چیئرمین یوسی 23ملک محمد نواز جبکہ چیئرمین یوسی30سے ملک حق نواز آہیربھی ان کے ہمراہ تھے پیپلز پارٹی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ڈویژنل صدر پیپلز پارٹی سید حسن مرتضیٰ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سوچ اور عوامی خدمت کے جذبہ کو سلام پیش کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں بلدیاتی انتخابات کے بعد انہوں نے جلد بازی میں مسلم لیگ ن میں شمیولیت اختیار کی تھی اپنے من پسند افراد کو فنڈز جاری کئے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے انہیں مسلسل نظر انداز کیا ہے جس سے ان کو شدید مایوسی ہوئی ہے

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…