اسلام آباد(اے این این)چھٹی مردم شماری کے نتائج کے مطابق پاکستان میں خواجہ سرائوں کی کل تعداد 10 ہزار 4 سو 18 افراد پر مشتمل ہے۔ پنجاب میں خواجہ سراں کی تعداد 6 ہزار 709، سندھ میں 2 ہزار 527، خیبر پختونخوا میں 913، بلوچستان میں 109، اسلام آباد میں 133 اور فاٹا میں 27 ہے۔74 فیصد خواجہ سرا شہروں، جبکہ 26 فیصد دیہات میں مقیم ہیں۔
مجموعی آبادی کے تناسب سے خواجہ سرا کل آبادی کا 0.005 فیصد ہیں۔2017میں ہونیوالی چھٹی مردم شماری میں پہلی بار خواجہ سرائوں کی مردم شماری کی گئی تھی۔واضح رہے 19سال بعد ملک میں مردم شماری کے ابتدائی نتائج وزیرِاعظم کے زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل میں تسلیم کر لیے گئے۔ ملکی آبادی 20کروڑ 77لاکھ نفوس پر مشتمل ہے جن میں مردوں کی تعداد خواتین کے مقابلے میں 51 لاکھ زیادہ ہے۔