جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

صحافی نے منہ پر آصف زرداری کو مسٹر10پرسنٹ کہا تو اچانک ان کی کیا حالت ہو گئی ؟۔۔ویڈیو لنک میں

datetime 26  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ نے آپ کے خلاف مسٹر ٹین پرسنٹ کا پروپیگنڈہ کیا جبکہ خود آف شور کمپنیاں بنا کر بیٹھی رہی، کیا آپ کو اندازہ نہیں تھا کہ آپ پر الزام لگانے والے خود کیا کام کر چکے ہیں؟ معروف صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کا آصف علی زرداری سے سوال ، کو چیئرمین پیپلزپارٹی مسکراتے ہوئے اچانک سنجیدہ ہو گئےاور اپنے پر لگنے والے

الزامات کو ن لیگ کا پروپیگنڈہ ، میڈیا کی عدم موجودگی قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے معروف صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف نے خصوصی انٹرویو کرتے ہوئے آصف زرداری سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ ن لیگ نے آپ کے خلاف مسٹر ٹین پرسنٹ کا الزام لگایا اور یہ بات اخبارات کی زینت بھی بنی جبکہ وہ خود اس سے قبل آف شور کمپنیاں بنا چکے تھے ، کیا آپ کو اندازہ نہیں تھا کہ آپ پر الزام لگانے والے خود کیا کام کر چکے ہیں؟ارشد شریف کے اس سوال پر جواب دیتے ہوئے کو چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جب مجھ پر مسٹر ٹین پرسنٹ کا الزام لگایا گیا تو اس وقت آپ نہیں تھے، آپ کا میڈیا نہیں تھا، ہماری آواز نہیں تھی، ہماری بات سننے کو کوئی تیار نہیں تھا۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے بتایا کہ جب میں جیل میں تھا اس موقع پر عدالت میں پیشی کے موقع پر بریگیڈئیر امتیاز آتا تھا اس دوران اس نے مجھ سے معافی مانگی، بریگیڈئیر امتیاز نے اس بات کو قبول کیا کہ ہم نے آپ سے متعلق رائے کو بین الاقوامی سطح پر خراب کیا، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اس کا پاکستانی قوم کو کیا نقصان ہوا یہ بات تاریخ میں لکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب محترمہ بینـظیر بھٹو ملک کی وزیراعظم بنیں تو وہ دنیا کی ایک عظیم شخصیت تھیں اور دنیا بھر میں انہیں سراہا جا رہا تھاکیونکہ وہ اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں ، ان کا کہنا تھا کہ بلاول ہائوس کا نام ہم نے بلاول ہائوس نہیں رکھا بلکہ جب بلاول پیدا ہوا اور ہم وہاں شفٹ ہوئے تو عوام نے اسے بلاول ہائوس کا نام دیا جو عوام کی محبت کا منہ بولتا ثبوت تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…