ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

مردی شماری کے نتائج جاری،پاکستان کی آبادی کتنی ہوگئی؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 25  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی چھٹی قومی خانہ و مردم شماری کے عبوری نتائج جاری کر دیئے گئے ٗملکی آبادی 1998ء سے 2017ء کے دوران 2.4 فیصد کی سالانہ شرح نمو کے ساتھ 20 کروڑ 77 لاکھ 74 ہزار ہوگئی۔ جمعہ کو چھٹی مردم و خانہ شماری کے عبوری نتائج مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کئے گئے جس نے تفصیلی جائزہ لینے کے بعد وزارت شماریات کو عبوری نتائج جاری کرنے کی اجازت دی اس سلسلے میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا،

جس میں چھٹی مردم شماری کے ابتدائی اور عبوری نتائج پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد وزیراعظم سیوزرائیاعلیٰ نے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔مشترکہ مفادات کونسل نے پاکستان بیورو برائے شماریات کو چھٹی مردم و خانہ شماری کے حتمی نتائج کو مرتب کرنے کا کام تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔ مجموعی آبادی میں ملک میں مقیم افغان اور دیگر غیر ملکی بھی شامل ہیں جو مقامی آبادی کے ساتھ رہائش پذیر ہیں تاہم اس میں رفیوجی ویلیج میں مقیم افغان مہاجرین اور سفارت کار شامل نہیں ہیں۔ عبوری نتائج کے مطابق ملکی آبادی میں 1998ء کی نسبت 57 فیصد اضافہ ہوا جبکہ 1981ء کی مردم شماری کے بعد سے ملکی آبادی میں 146.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس طرح ملکی آبادی میں 1998ء سے 2017ء کے دوران سالانہ اوسطاً 2.40 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں گھرانوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 22 لاکھ 5 ہزار 111 ہو گئی ہے۔ پاکستان کے دیہی علاقوں میں گھرانوں کی تعداد 2 کروڑ 12 ہزار 797 جبکہ شہروں میں گھرانوں کی تعداد 1 کروڑ 21 لاکھ 92 ہزار 314 ہے۔ دیہی علاقوں کی مجموعی آبادی 13 کروڑ 21 لاکھ 89 ہزار 531 ہو گئی ہے جو 2.23 فیصد سالانہ کی اوسط شرح نمو کو ظاہر کرتی ہے۔ شہری علاقوں کی مجموعی آبادی 7 کروڑ 55 لاکھ 84 ہزار 989 ہے جو 2.70 فیصد سالانہ کی شرح نمو کو ظاہر کرتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…